ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / لکش دیپ انتظامیہ کے نئے قانون پر روک لگانے سےکیرلا ہائی کورٹ کا انکار لیکن لکش دیپ انتظامیہ کو دو ہفتوں میں اپنی وضاحت پیش کرنے کی دی ہدایت

لکش دیپ انتظامیہ کے نئے قانون پر روک لگانے سےکیرلا ہائی کورٹ کا انکار لیکن لکش دیپ انتظامیہ کو دو ہفتوں میں اپنی وضاحت پیش کرنے کی دی ہدایت

Sat, 29 May 2021 12:05:33    S.O. News Service

تروننت پور :29؍ مئی (ایس اؤ نیوز)لکش دیپ ترقی بورڈ قانون2021کےنفاذ پر روک لگانے سے کیرلا ہائی کورٹ نے انکار کئے  جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

لکش دیپ کے انتظامیہ آفیسر پرفول پٹیل کی طرف سےپیش کردہ پیش کش میں متعلقہ قانون کا مسودہ بھی شامل ہونے پر لکش دیپ کے مقامی عوام اور حزب مخالف کی طرف سے سخت مخالفت کا سامناہے۔انتظامیہ کی طرف سے پیش کردہ قانون میں  لکش دیپ میں زمین کے استعمالات کو لے کر کافی بھیانک تبدیلیاں کی جارہی ہیں، جس کے مقامی عوام پر کافی برے اثرا ت کا خدشہ جتایاجارہاہے۔ یہی وجہ ہےکہ کانگریس لیڈر کے پی نوشاد علی نے متعلقہ قانون کی مخالفت کرتےہوئے قانون پر روک لگانےکا مطالبہ لے کر کیرلا کی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

جمعہ کو ہائی کورٹ نے عرضی پر  سنوائی کرتےہوئے منصف کے ونود چندرن اور ایم آر انیتا نے کی بنچ نے کہا کہ متعلقہ قانون انتظامیہ کی حدود میں آتا ہے  جس پر روک نہیں لگائی جاسکتی۔ البتہ ہائی کورٹ نے لکش دیپ انتظامیہ کو دو ہفتوں میں اپنی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

لکش دیپ انتظامیہ کی طرف سےپیش کردہ نئے قانون میں پسماندہ طبقے کے پاس موجود چھوٹی زمینات یا جائیداد کو رد کرنے یا حصول یابی کا اختیار انتظامیہ کو دیاگیا ہے۔ جب کہ ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی میں کہاگیا ہےکہ  نئے قانون کے نفاذ سے ملک کے دستور میں پیش کردہ جینے اور آزادی کاحق چھین لینے کے مترادف ہے ۔ اور مرکزی حکومت کی زیرسرپرست  لکش دیپ انتظامیہ کو بہت سارے اختیارات حاصل ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو خبر کئے بغیر کسی بھی ایک شخص کو ایک سال تک جیل میں رکھنے کا موقع فراہم کرنےو الےانسداد  سماج مخالف سرگرمی قانون کو رد کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا  ہے۔


Share: